کویت(خصوصی رپورٹ)
کویت کے ان شہریوں اور رہائشیوں کو جنہوں نے نو ماہ قبل ویکیسین کی دونوں خوراکیں لگواچکے ہیں لیکن بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی ہے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا کہ اس پابندی کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق کویت آنے والے مسافروں کے پاس سفر سے 48 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی رپورٹ ہونا لازمی ہے اور کویت آمد پر ان کو 10 دن تک گھر میں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔ تاہم کویت آمد کے 72 گھنٹے بعد کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ ختم کرسکتے ہیں۔