Reg: 12841587     

باکسر عامر خان کی والدہ نے کینسر کو شکست دیدی

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی والدہ نے کینسر کو شکست دے دی۔

باکسر عامر خان نے گزشتہ روز اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

عامر خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری دی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں عامر خان نے کہا کہ ’آج اپنی ماں کو تندرست دیکھ کر بہت اچھا لگا۔‘

 یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ وہ کینسر کو شکست دے کر اب اچھا محسوس کر رہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں باکسر عامر خان نے بتایا تھا کہ اُن کی والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’ڈاکٹرز کے مطابق میری والدہ اس وقت کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں۔‘

باکسر عامر خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ ’اُن کی والدہ خود کو بہتر اور مضبوط محسوس کر رہی ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’براہِ کرم میری والدہ کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

رحیم یار خان، باجوڑ میں حادثات، کئی افراد زخمی

Next Post

ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستانی پویلین کا ٹیلی میڈیسن پر سیمینار

Related Posts
Total
0
Share