Reg: 12841587     

اسلام آباد پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت کا فواد چوہدری کو پیش کرنیکا حکم

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونےکا فیصلہ چیلنج کیا۔

سیشن جج طاہر محمود خان نے اسلام آباد پولیس کی اپیل پر سماعت کے دوران استفسار کیا کہ دو دن کے جسمانی ریمانڈ میں کیا تفتیش کی۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دو دن کا جسمانی ریمانڈ ملا مگرعملی طور پر ایک دن کا جسمانی ریمانڈ ملا، فواد چوہدری کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرانا ہے، فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ لاہور میں پنجاب فارنزک لیب میں ہونا ہے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ فواد چوہدری کے وکلا کو نوٹس کی تعمیل ہو جائے پھر دلائل سنیں گے۔

بعدازاں عدالت نے پولیس کی اپیل پر فواد چوہدری کو ساڑھے 12 بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ فاضل جج کا کہنا تھا جسمانی ریمانڈ کے لیے ملزم کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاض احمد راجا کے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کر دی۔

پولیس کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےکر فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ وقاض احمد راجا نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

سیشن جج طاہر محمود خان نے پولیس کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سلمیٰ ظفر کا جواں سالہ بیٹا حادثے میں شدید زخمی، اداکارہ کی دعاؤں کی اپیل

Next Post

اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

Related Posts
Total
0
Share