Reg: 12841587     

وجیہہ سواتی قتل کیس، تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

راولپنڈی میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس کی تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ وجیہہ سواتی کے پہلے شوہر کے قتل کی تحقیقات میں مقتولہ شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ وجیہہ کے شوہر ڈاکٹر بشیر کے قتل کی تحقیقات میں ملزمان رضوان حبیب سمیت اِس کے والد اور ملازم کو بھی شامل تفتیش ہیں۔

پولیس کے مطابق وجیہہ سواتی کے پہلے شوہر ڈاکٹر بشیرالمہدی کو مئی 2014ء میں قتل کیا گیا تھا، ملزم رضوان نے نومبر 2014ء میں مقتولہ وجیہہ سواتی سے شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق، دوسرے شوہر ملزم رضوان حبیب نے گزشتہ روز دورانِ تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے تھے۔

  پولینڈ جا کر پناہ لینے اور شہریت لینے کا منصوبہ بنایا تھا، پاسپورٹ حاصل کر لیا تھا۔

پولیس کے سامنے دورانِ تفتیش ملزم رضوان حبیب نے انکشاف کیا تھا کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار روپے لگیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

میئر پشاور کی نشست، PTI رہنماؤں میں اختلافات بڑھ گئے

Next Post

کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے، حسان خاور

Related Posts
Total
0
Share