Reg: 12841587     

چینل 49 کی پانچویں سالگرہ اور نئے سال کی پروقار تقریب دی رائلز ریسٹورنٹ مانچسٹرمیں منعقدہوئی

لندن(عارف چوہدری)

چینل 49 کی پانچویں سالگرہ اور نئے سال کی پروقار تقریب دی رائلز ریسٹورنٹ مانچسٹر میں منعقد ھوئ چئیر میں میاں عامر سی ای اونسرین بیگم آپریشن ڈائریکٹر حمیرا ثناء -ڈاکٹر لیاقت ملک- مسز لیاقت ملک -محمد زاھد کی خصوصی شرکت کیک بھی کاٹا گیا مزید شرکت کرنے والوں میں سینئر صحافیوں چودھری عارف پندھیر -اعجاز افضل شیخ -محبوب الہی بٹ-پرویز مسیح- چودھری عاطف ریاض -محمد صفدر -رانا رؤف – گلوکار ظہیر لکھیرا مسز ظہیر لکھیرا -کونسلر مقد سہ بانو -پنکی – اور دوسروں نے شرکت کی

اس موقعہ پر چئیرمین چینلُ49 میاں عامر نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم نے پانچ سال کمیونٹی کی خدمت کی اور صاف ستھری صحافت کو متعارف کروایا میں تمام ٹیم اور خصوصی طور پر سی ای او والدہ محترمہ نسرین بیگم کا بھی شکر گزار ہوں جن کی سرپرستی میں ھمارا گروپ اپنی کارکردگی کی وجہ سے عوامُ میں مقبول ہو رھا ھے چینل 49 کی آپریشن ڈائریکٹر حمیرا ثناء کا کہنا تھا کہ آج ھم نے اپنے چینل کی سالگرہ اور نئے سال کی آمد پر خوشیاں منا رہے ہیں میں تمام ٹیم اور مہمانوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ھماری تقریب میں شرکت کرکے ھمیں عزت دی چینل 49 کی ڈائریکٹر اور سینئر صحافی صابرہ ناہید چودھری نے کہا کہ ھمارے چئیرمین میاں عامر اور سی ای او نسرین بیگم کی سرپرستی میں چینل 49ترقی کے کے راست پر گامزن ہے اور انشااللہ آنے والے سالوں میں صحافت کے میدان میں مزید ترقی کرے گا

مہمان خصوصی ڈاکٹر لیاقت ملک نے کہا کہ آج کی کامیاب تقریب منعقد کرنے پر میان عامر اور انکی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے میرا تعاون ھمیشہ ان کے ساتھ رہے گا میرا سٹوڈیو بھی جب چاہیں استعمال کر سکتے ہیں ورلڈ وائڈ کیش اینڈ کیری کے ڈائریکٹر محمد زاھد نے چینل 49 کی سالگرہ اور نئے سال کی آمد پر تقریب میں موجود لوگوں کو مبارک دی چینل 49 کے ڈائرکٹر ز معروف شاعرہ نغمانہ کنول شیخ اور کاروباری شخصیت شیخ امتیاز نے آج کی یادگار تقریب منعقد کروانے پر میاں عامر اور انکی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ ھم سب سے مل کر چینل کی ترقی کے لئے کام کیا ھے ھماری طرف سے تما م کمیونٹی کو نئے سال کی مبارک ھو آخر میں چینل 49 کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کو لاھوری کھانے پیش کئے گئے۔

4

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کرسمس اور نیو ایئر کی مناسبت سے میوزیکل نائٹ اور ڈنر کی پروقار تقریب بری میں منعقد ہوئی

Next Post

راچڈیل :زیمبیا میں مسجد کی تعمیر کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے فوڈ سٹال لگائے گئے

Related Posts
Total
0
Share