مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 99 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی سستی کرنے کی منظوری اپریل سے جون 2021ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
ترجمان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق بجلی سستی کرنے کے فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔
نیپرا کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی سستی کرنے کی حتمی منظوری کی صورت میں صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف مل سکے گا۔
ترجمان نیپرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کی یہ منظوری کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔