Reg: 12841587     

براق سٹی کھاریاں کے بزنس پارٹنرز خالد چوہدری اور مطلوب بٹ کی معروف کاروباری شخصیت ملک محمد یونس کی رہائش گاہ آمد

سیالکوٹ خصوصی رپورٹر

جاپان کی معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین ملک محمد یونس نے اپنے ساتھیوں سمیت سیالکوٹ اپنی آبائی رہائش گاہ(بھاگووال) میں برطانیہ و یورپ کے بزنس مین اور براق سٹی کھاریاں کے بزنس پارٹنرز خالد چوہدری اور مطلوب بٹ کا والہانہ استقبال کیا اور انکے اعزاز میں ظہرانہ دیا- اس موقع پر ملک محمد علی، ملک محمد یوسف، اقبال چنڈر ،غلام نبی فراز،عاشق سندھو ،عظمت اللہ باجوہ ،شفیق سلہری،ملک طلحہ یونس و دیگر موجود تھے-

ملاقات طویل وقت تک جاری رہی۔ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ روابط و ملاقاتوں کی یادداشت پر گفتگو کے علاؤہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداران کے مابین روابط کا سلسلہ تیز کرنے پر بھی غور و فکر پر تبادلہ خیال کیا گیا- چیف گیسٹس خالد چوہدری اور مطلوب بٹ نے میزبان پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے چیئرمین ملک یونس کو برطانیہ و یورپ آنے کی دعوت دی میزبان ملک یونس نے دعوت کو قبول کیا اور جلد برطانیہ و یورپ ویزٹ کرنے کا وعدہ کیا-
چیف گیسٹس خالد چوہدری اور مطلوب بٹ نے پرتکلف ظہرانہ دینے اور والہانہ استقبال کرنے پر ملک محمد یونس اور انکی فیملی کا شکریہ ادا کیا۔میزبان ملک محمد یونس نے معزز مہمانوں کا ملک ہاؤس بھاگووال تشریف آوری پر خوشی کا اظہار کیا اور تشریف آوری پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سیالکوٹ میں گھر میں آگ لگنے سے 2 بچےجاں بحق، 3 افراد زخمی

Next Post

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی

Related Posts
Total
0
Share