مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے چھاپہ مار کارروائی میں کمپنی کے آڑ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والا نیٹ ورک پکڑ کر 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر میسرز مون لائٹ ٹریڈنگ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا، کمپنی مقامی درآمدکنندگان کو بیرون ملک ادائیگیوں میں سہولت فراہم کر رہی تھی، کمپنی کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا ملک گیر کاروبار چلا رہی تھی۔
انکوائری کے دوران مون لائٹ ٹریڈنگ کمپنی کے اکاؤنٹس سے 4اعشاریہ 96 ارب کی ٹرانزیکشن سامنے آئی، چھاپے کے دوران پاکستانی کرنسی 13 لاکھ سے زائد، 2 ہزار امریکی ڈالر ، 1500کرنسی برآمد ہوئی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران مختلف کمپنیز کی جعلی رسیدیں ٹی ٹی رسیدیں انوئسنگ بھی ملی ہے، ملزم وارث حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، ملزم کمپنی کے مالک ملزم اول خان کا کزن ہے۔
ملزم تیمور خان کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک دیکھ رہا ہے، 47 مختلف بینک اکاؤنٹس ریکارڈ پر آئے ہیں جنہیں ملزمان نے حوالہ ہنڈی کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران 7 ملزمان گرفتار کیے گئے جن میں ساجد اسماعیل ، کلام بادشاہ ، شاہ ثاقب احمد، رضا، ذوالفقارعلی، نعمان اور شفیق خان شامل ہیں جبکہ مفرور ملزمان میں اول خان وارث خان اور تیمور خان شامل ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا 6 جنوری تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔