Reg: 12841587     

لاہور: متعدد افراد کا قاتل اور انٹرپول کو مطلوب ملزم گرفتار

لاہور (بیوروچیف)

لاہور:  سی آئی اے پولیس نے بدنام زمانہ کرائے کے مبینہ قاتل فاروق ڈار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فاروق ڈار کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا جب کہ ملزم انٹرپول کو بھی مطلوب ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مریدکے،گوجرانوالہ ،گجرات اور ڈسکہ میں متعدد افراد کو قتل کیا جب کہ کراچی، سکھر اور ساہیوال میں بھی کئی افراد کو پیسے لے کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم فاروق ڈار سکھر میں بہت عرصہ چھپا رہا، ملزم سری لنکن پولیس اور انٹرپول کو بھی مطلوب ہے کیونکہ اس نے سری لنکا میں انسپکٹر زاہد پہلوان کے سب سے بڑے دشمن کو قتل کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

‘پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخاباتب میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا’

Next Post

جانشین محدث سیالکوٹی سرمایہ اہلسنت مجاہد ملت حضرت علامہ صاحبزادہ پیر حامد رضا سیالکوٹی کو قانون سازاسمبلی آزادکشمیر کا ممبر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی جاتی ہے

Related Posts
Total
0
Share