Reg: 12841587     

امیر جماعت اسلامی نے بلدیاتی ایکٹ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بلدیاتی ایکٹ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے11 دسمبر 2021 کو پاس  کیا گیا نیا بلدیاتی ایکٹ غیر قانونی ہے، نیا بلدیاتی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئے بلدیاتی ایکٹ پر سندھ حکومت کو عمل درآمد کرنے سے روکا جائے۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ آئین سے متصادم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اسمبلی میں جیسی اکثریت ہے وہ ہمیں پتہ ہے، اکثریت کے باوجود آئین سے متصادم قانون سازی نہیں کرسکتے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک سندھ حکومت ہم سے بات نہیں کرے گی دھرنا جارہے گا، ہمارے پاس تمام پلان موجود ہیں جو اس شہر میں ہوسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

معروف قومی کرکٹر خوشدل شاہ نے شادی کرلی

Next Post

کراچی: بارش سے پارہ سنگل ڈیجٹ ہونے کا امکان

Related Posts
Total
0
Share