Reg: 12841587     

پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں: اسپیکر قومی اسمبلی

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور اپوزیشن سے اتفاق رائے حاصل کرنے کے لئے ان کو شامل کرنے کے لئے پانچ حکومتی اراکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی۔پارلیمانی کمیٹی میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، فواد حسین چوہدری، اسد عمر اور پارلیمانی امور سے متعلق مشیر بابر اعوان اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر شامل ہیں۔

اسپیکر اسد قیصر نے کمیٹی کا قیام وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق لکھے گے خط کے تناظر میں کیا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کے عمل کو مکمل کرنے سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سپریم کورٹ میں دڈھوچہ ڈیم توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

Next Post

سونامی حویلی میں داخل، حویلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو زبردست جھٹکا

Related Posts
Total
0
Share