Reg: 12841587     

فرانس میں کورونا کا نیا ویرینٹ دریافت

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ایسے حالات میں کہ جب دنیا کورونا کے اومی کرون ویرینٹ سے نبرد آزما ہے، فرانس میں سائنسدانوں نے کورونا کا ہی ایک اور ویرینٹ ’آئی ایچ یو‘ دریافت کیا ہے۔

آئی ایچ یو(IHU ) ویرینٹ پہلی بار پچھلے مہینے جنوبی فرانس میں پایا گیا تھا لیکن اب اس نے عالمی ماہرین کی توجہ حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔

فرانس کے  شہر مارسیلی میں کم از کم 12 افراد آئی ایچ یو سے متاثر پائے گئے ہیں۔

مارسیلی میں مقیم میڈیٹرینی انفیکشن یونیورسٹی ہاسپٹل انسٹی ٹیوٹ کے محققین کے ذریعے یہ ویرینٹ دریافت کیا گیا۔

ریسرچ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس ویرینٹ میں 46 میوٹیشن ہیں، جو اومی کرون سے بھی زیادہ ہے ۔

اس سے یہ خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ آئی ایچ یو موجودہ ویکسین کے خلاف زیادہ مزاحمت کرسکتا ہے۔ تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ اس کے اثرات کے بارے میں یقین کے ساتھ کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اس سے قبل24 نومبر 2021 کو اومی کرون ویرینٹ جنوبی افریقہ سے سامنے آیا تھا جو  اب تک 100 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی میں تیز بارش، جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری

Next Post

عابد علی پی سی بی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے پر خوش

Related Posts
Total
0
Share