مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی میں تیز بارش کے باوجود سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے جس کا آج چھٹا روز شروع ہوگیا ہے۔
تیز بارش کے دوران بھی دھرنے میں شرکاء موجود ہیں جو سردی سے بچنے کیلئے آگ جلا کر بیٹھے ہیں، قالین اور دریاں گیلی ہونے کے باعث شرکاء کیلئے تخت کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے شرکاء کی تواضع گرم انڈوں، قہوہ، چائے اور سوپ سے کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ماضی میں جن لوگوں کو اس شہر کی حکمرانی ملی انہوں نے اس کا سودا کیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ سخت موسم اور سردی کی راتوں میں یہاں بیٹھ کر سندھ کے عوام کی نمائندگی کی ہے، آئین کے خلاف اکثریت کی بنیاد پر قانون سازی کالا قانون ہی کہلائے گا۔