مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق بارش کی صورتحال کے پیش نظر میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے صارفین کو بجلی سے متعلق معلومات بہم پہنچائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بجلی سے متعلق معلومات اور شکایات کے لیے 118 ہیلپ لائن یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوئی تاہم صبح ہونے پر بارش کا سلسلہ رک گیا، کئی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، تاہم ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار ہے۔
دوسر جانب محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کل رات تیز بارش ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہرِ قائد کراچی میں کل شام تک وقفے وقفے سے بوندا باندی اور معتدل بارش جاری رہنے اور رات میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔