مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پاکستان نمبر ون بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیت کے قریب پہنچ کر انجرڈ ہونے کا بہت افسوس ہے۔
ایک بیان میں ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ برتری کے باوجود ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ٹرافی نہ مل سکی، دو تین روز میں نے بڑے افسوس میں گزارے کہ جیت کے قریب ہوکر انجری ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر دوبارہ ایکشن میں ہوں گی، رواں برس اچھا پرفارم کر کے اپنی عالمی رینکنگ کو بہتر بنانا ہے اور کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں بہتر کارکردگی کا ہدف ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں بیڈمنٹن کا ٹیلنٹ بڑھ رہا ہے، الجا طارق اچھا کھیل رہی ہیں، اولمپکس 2024ء میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی خواہش ہے۔