Reg: 12841587     

کراچی: کورونا ویکسین لگانے کیلئے پیسے لینے کا انکشاف

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی میں چند نجی اداروں میں کورونا ویکسین لگانے کے لئے پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ نجی لیبارٹریاں کورونا ویکسینیشن کے لیے ہزاروں روپے لے رہی ہیں۔

ایک شہری کا کہنا ہے کہ خیابان شہباز ڈی ایچ اے میں لیبارٹری کورونا ویکسینیشن کے پیسے لے رہی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ نےکورونا ویکسین نجی اداروں کو بھی دی ہے، شہری کورونا ویکسینیشن کے پیسے لینے کی شکایت محکمہ صحت کو دیں۔

محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویکسینیشن سینٹر یا گھر پر کورونا ویکسین لگانے کی کوئی فیس نہیں ہے، شہری کورونا ویکسین اور بوسٹر مفت لگوائیں اور اومی کرون سے محفوظ رہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا کی ویکسین مفت دستیاب ہے، کورونا کی ویکسین لگانے کے لیے پیسے لینا جرم ہے۔

وفاقی وزارت صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں اپنی صوابدید پر نجی اداروں کوویکسین دے سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نارتھ کراچی:1 شخص کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی

Next Post

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور میلبرن اسٹارز کا میچ ملتوی

Related Posts
Total
0
Share