Reg: 12841587     

وزیراعلیٰ پنجاب نے 4 بہنوں کے اغواء کا نوٹس لے لیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیکٹری ایریا سے4 بہنوں کے اغواء کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

عثمان بزدار نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچیوں کی بحفاظت بازیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اغواء میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری ایریا سے 4 کم عمر بہنوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،اغواء ہونیوالی بچیوں کی ماں نجی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے بھی سی سی پی او لاہور سے واقعےکی رپورٹ طلب کر لی ہے اوربچیوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عراق میں اتحادیوں کے زیر استعمال رہنے والی ایئربیس کے قریب راکٹ باری

Next Post

سندھ کے 3 وفاقی وزراءکا بلدیاتی ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار

Related Posts

یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر کے صدر اور یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم کے امام وخطیب مولانا محمد اقبال نے اپنے بڑے صاحبزادے حافظ اسامہ اقبال کے قرآن پاک حفظ کرنے کی خوشی میں مقامی ہال( سکائی ویز کھاریاں) میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا

کھاریاں(خصوصی رپورٹر) یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر کے صدر اور یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم کے امام و…
Read More
Total
0
Share