مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
بلوچستان میں بارشیں برسانے والا سسٹم موجود ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد گزشتہ روز سے صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے اور آج بھی صوبے کے بعض شمالی اور وسطی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران سبی میں 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، لسبیلہ میں 19،قلات میں 16،دالبندین اور تربت میں 4 ، اورماڑہ میں 3 اور جیوانی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔