Reg: 12841587     

لاہور میں 15 سالہ ملزم نے لڑکی کے معاملے پر 14 سالہ لڑکے کو قتل کردیا

لاہور(نمائندہ)

لاہور میں 15 سالہ لڑکے نے ایک لڑکی کے معاملے پر 14 سالہ لڑکے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ ملزم رضا منگل کی شام ساڑھے سات بجے 14 سالہ طلحہ کو ورغلا کر ایک زیر تعمیر مکان میں لے گیا اور وہاں جھگڑے کے بعد گلے پر چھری مار کر اسے قتل کر دیا۔

پھر  ملزم نے خود ہی مساجد میں اس کی گمشدگی کے اعلانات کروائے اور ورثا کے ساتھ اسے ڈھونڈتا بھی رہا۔

محلے دار جب تلاش کرتے کرتے زیر تعمیر مکان تک پہنچے تو وہاں طلحہ کی لاش پڑی تھی۔

پولیس کو لاش کے پاس رضا کی ٹوٹی ہوئی عینک بھی ملی جس پر اسے حراست میں لیا گیا تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رضا مقتول طلحہ کی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس لڑکی کے ساتھ طلحہ کی شادی ہونے کے شک پر اسے قتل کردیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے مقتول کی کزن کے گھر رشتہ بھی بھیجا تھا جس سے انکار ہوگیا۔

ملزم نے موقع واردات پر اپنی عینک ٹوٹنے پر یہ ڈرامہ رچایا کہ طلحہ اس کی عینک لیکربھاگ گیا تھا اور واپس نہ آیا تاہم اسی عینک نے ملزم کو پکڑوا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بر طانیہ اور پاکستان کے ممتاز قانون دان سید مخدوم طارق محمود الحسن کو اوورسیز کمیشن پنجاب کا وائس چئیرمین بننے پر اوورسیزپاکستانیوں میں خوشی کی لہر دور گئی

Next Post

کینیڈا کے الیکشن میں وزیراعظم ٹروڈو کی جماعت ایک بار پھر کامیاب

Related Posts

ایمریٹس کرکٹ کے چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان مبارک النہیان کی لانسر کیپٹل کے چیئرمین مسٹر اورم گلیزر اور جی ایم آر گروپ کے چیئرمین کرن کمار گراندھی سے دبئی ایکسپو 2020 میں ملاقات

دبئی(نمائندہ خصوصی) ایمریٹس کرکٹ کے چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان مبارک النہیان کی لانسر کیپٹل کے چیئرمین مسٹر…
Read More

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی ہدایت کردی۔

لندن (عارف چودھری) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حکمران اتحاد کا اجلاس ہوا۔ جس کی اندرونی…
Read More
Total
0
Share