Reg: 12841587     

نیویارک کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، 19 افراد ہلاک

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نیویارک کے اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ برونکس کے علاقے میں 19 منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر لگی، مرنے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز (Eric Adams) کے مطابق 32 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق آگ عمارت کی دوسری یا تیسری منزل پر لگی،200 فائر فائٹرز نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسلام آباد میں اسکول کُھل گئے

Next Post

بالائی علاقوں میں برف باری، نظامِ زندگی مفلوج

Related Posts
Total
0
Share