Reg: 12841587     

پشاور میں جائیداد کے تنازعہ پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے وکیل چچا کو زخمی کردیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پشاور کے علاقے صدر میں جائیداد کے تنازعہ پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے پشاور ہائی کورٹ کے وکیل اپنے چچا کو زخمی کردیا ۔

پولیس کے مطابق ہائی کورٹ کے سینیئر وکیل رضا اللہ فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

رضا اللہ ایڈوکیٹ نے اسپتال میں پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بھتیجے جابر نے صدر میں واقع ان کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوئے۔

وکیل رضا اللہ کے مطابق ملزم کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایران : حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان گرفتار مزید 3 مظاہرین کو سزائے موت سنا دی گئی

Next Post

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا مفت حج کی سہولت ختم کرانے کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share