Reg: 12841587     

رحیم یار خان: بچوں سے زیادتی کرنے والا استاد گرفتار

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

رحیم یارخان کے علاقے بھٹہ واہن میں بچوں سے زیادتی  کرنے والا استاد گرفتار ہوگیا۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والا استاد گرفتار ہوگیا ہے، 3 بچوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق مدرسے میں بچوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ صدر صادق آباد کے علاقے بھٹہ واہن میں پیش آیا، متاثرہ بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

متاثرہ بچوں نے میڈیا کو بتایا کہ قاری صاحب نے اب تک 6 بچوں سے زیادتی کی اور دھمکایا کہ زیادتی کے بارے میں گھر والوں کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔

ورثاء کا کہنا ہے بچوں کے بتانے پر معلوم ہوا کہ مدرسے کے معلم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس لیے پڑھنے نہیں جاتے، ورثاء نے ملزم کو گرفتار کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایسے استاد کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یوم آزادی کی تقریبات کیلئے قومی اسمبلی کا ایوان دینےکی قرارداد منظور

Next Post

جعلی بیان حلفی جمع کروانے پر الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

Related Posts

24 سال کا انتظار ختم ، پاکستان اور آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز) چوبیس سال کا طویل انتظار ختم ہو گیا، پاکستان اور آسٹریلیا آج پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے، راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔ ٹاس…
Read More
Total
0
Share