Reg: 12841587     

شیری رحمان کا سیلز ٹیکس، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کی تفصیلات کا مطالبہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے وزیر خزانہ سے سیلز ٹیکس اور اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کی تفصیلات کا مطالبہ کردیا۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض کا جائزہ موخر کرنے سے متعلق بھی تفصیلات پیش کی جائیں۔

واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا تھا کہ اب مسودہ سب کے سامنے آچکا ہے جس میں تمام اختیارات حکومت کے پاس ہیں، یہ تاثر دینا غلط ہے کہ آئی ایم ایف کو اسٹیٹ بینک کا مالک بنایا جارہا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جعلی خبریں چلائی گئیں کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو بیچ دیا ہے۔

قبل ازیں وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا کنٹرول برقرار رہے گا، حکومت بورڈ آف ڈائریکٹرزکے نام نامزد کرے گی، بورڈ ارکان کے تقرر کی منظوری کا اختیار بھی حکومت کے پاس ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان مادر پدر آزاد نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سانحہ مری پر اتحادی بھی حکومت کے خلاف

Next Post

مری میں 17 انچ سے بھی کم برف پڑی تھی

Related Posts

سابق صدر کشمیرپریس کلب میرپور و سینٹرل یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر حافظ مقصود اور  آزاد کشمیر کےممتاز صحافی چوہدری خالد انجم کی مانچسٹر برطانیہ آمد پر برطانیہ کے معروف صحافیوں کیطرف سے پر تکلف عشائیہ

روچڈیل سے سید فرحت کاظمی۔ کشمیر و فلسطین سمیت تمام محکوم اقوام کی آواز کو بلند رکھنا ہم…
Read More
Total
0
Share