Reg: 12841587     

سانحہ مری پر اتحادی بھی حکومت کے خلاف

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مری واقعے پر اپوزیشن ہی نہیں اتحادی بھی حکومت کے خلاف ہوگئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے فلور پر ایم کیو ایم نے مری واقعے کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت کو قرار دے دیا۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صلاح الدین نے کہا کہ سب سے بڑی ذمہ داری مری انتظامیہ کی ہے، این ڈی ایم اے بھی واقعے کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر طوفانی برف باری ہوسکتی ہے، حالانکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق )کے رہنماؤں نے بھی سانحہ مری کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے مری میں سیاحوں کی ہلاکت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مسلم لیگی قائدین کا کہنا تھاکہ یہ بڑا المیہ ہے کہ برفباری انجوائے کرنے والے افراد شدید برف باری اور ٹریفک کی بدترین صورتحال کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں شدید دھند

Next Post

شیری رحمان کا سیلز ٹیکس، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کی تفصیلات کا مطالبہ

Related Posts

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوۓ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو پندرہ دن میں عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوۓ ڈی جی…
Read More
Total
0
Share