Reg: 12841587     

سانحۂ مری کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، بزدار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مری واقعہ کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جو بھی قصور وار نکلا، اس کے خلاف قانون کے تحت ایکشن لیا جائے گا، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل دکھی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کے لیے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلاننگ کی جا رہی ہے، اس ضمن میں ایس او پیز پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ اور پنجاب میں دھند، حدِ نگاہ کم، ٹریفک کی روانی، فلائٹ آپریشن متاثر

Next Post

مری میں ہوٹل خالی، موسم صاف، ٹریفک بحال

Related Posts
Total
0
Share