راچڈیل(نمائندہ خصوصی)
ماہر قانون برطانیہ اور چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک فیملی کے ہمراہ برطانیہ و یورپ کے معروف کاروباری شخصیت خالد چوہدری کی رہائش گاہ پہنچے تو خالد محمود چوہدری اورانکے چھوٹے بھائی چوہدری قیصر محمود نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے انکا والہانہ استقبال کیا-
بیرسٹر امجد ملک نے خالد چوہدری کے والد گرامی سے ملاقات کی جو حال ہی میں پاکستان سے برطانیہ پہنچے ہیں۔
بیرسٹر امجد ملک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت کی فلاح بزرگوں خصوصاً بوڑھے والدین کی عزت و تکریم اور خدمت میں ہے۔ لیکن انکے لیے پاکستان میں مستقل سکونت اختیار کرنا ہی بہترین مقام ہے یہاں کے موسم کے اعتبار سے بھی ہمارے بزرگوں کے لیے پاکستان رہنے کے لیے بہترین ملک ہے آج مجھے خالد چوہدری اور چوہدری قیصر کے والد گرامی سے مل کر بے حد خوشی ہوئی ہے اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے بزرگوں کی عزت و تکریم اور انکی خدمت کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
خالد چوہدری اور انکی فیملی نے ماہر قانون برطانیہ اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک کا فیملی سمیت اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف آوری پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے –