Reg: 12841587     

مری میں ہوٹل خالی، موسم صاف، ٹریفک بحال

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مری اور گردونواح میں موسم صاف ہوگیا، دھوپ نکلی ہوئی ہے،اہم سڑکوں پر ٹریفک بدستور بحال ہے، تاہم دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔

مری کے نواحی علاقوں اور دیہات کو جانے والی سڑکوں سے برف ہٹانے اور راستے کھولنے کا کام جاری ہے، شہری علاقوں میں رات گئے بجلی بحال کردی گئی ہے لیکندیہی علاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں ۔

مری اور گردونواح میں پائپ لائنوں میں پانی منجمد ہونے سے 6 دن سے پانی کی فراہمی معطل ہے، انٹرنیٹ سروس جزوی بحال ہوچکی ہے۔

سیاحوں کی واپسی کے بعد ہوٹل خالی ہیں ، مال روڈ اور دیگر سڑکوں پر آمدروفت میں نمایاں کمی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سانحۂ مری کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، بزدار

Next Post

بیرونِ ملک جاں بحق شخص کا جگر پاکستانی کو لگا دیا گیا

Related Posts
Total
0
Share