Reg: 12841587     

امارات کا مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان

دبئی (خصوصی رپورٹ)

امارات اومی کروم یا اس کی کسی اور قسم کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جائےگا ۔ امارات کے وزیرمملکت برائے بیرونی تجارت ڈاکٹرثانی الزیودی نے بلوم برگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اومی کروم ڈیلٹا کے مقابلے میں بہت کم متاثر کن ہے۔ ڈیلٹا کے دوران بھی ہم نے لاک ڈاؤن نہیں کیا تھا کیونکہ یہاں معیشت اور صحت کے شعبوں میں ایک توازن موجود ہے۔

جہاں تک کرونا کی بات ہے تو یہ مستقبل میں مختلف اشکال میں آیا تو بھی ہم مکمل لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات نے 2020 کے شروع میں لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کا اعلان کیا تھا لیکن یہ پہلا ملک بھی تھا جس نے ملک بھر میں سخت حفاظتی اور احتیاطی تدابیر لاگو کرکے اسے دوبارہ کھول دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2021 معیشت کے لیے انتہائی اہم، حوصلہ افزا اورمثبت تھا اور 2022 کا آغاز بھی مستحکم پیشگوئی کے ساتھ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کوہلی کی اسٹمپ مائیک پر براڈ کاسٹرز پر تنقید

Next Post

پاکستان: کورونا شرح 8 فیصد، کُل اموت 29 ہزار سے متجاوز

Related Posts
Total
0
Share