مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
شمالی کوریا کی جانب سے ریلوے ٹیکٹیکل گائیڈڈ میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔
شمالی کورین سرکاری میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ شمالی کوریا نے 2 ریلوے ٹیکٹیکل گائیڈڈ میزائل فائر کیے ہیں۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق میزائل تجربہ ریلوے بورن رجمنٹ کی کارروائی کی مہارت جانچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے پہلی بار ٹرین سے ستمبر 2021ء میں میزائل فائر کرنے کا تجربہ کیا تھا، شمالی کوریا کا رواں ماہ یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ شمالی کوریا نے رواں ماہ 5 اور 11 جنوری کو ہائپر سونک میزائل کے تجربات کیے تھے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان میزائل تجربات کے بعد امریکا نے شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ امریکا پابندیاں عائد کر کے جان بوجھ کر صورتِ حال خراب کر رہا ہے۔
شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کو ملکی دفاع کا حق حاصل ہے۔