Reg: 12841587     

پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئی ہوئی کاروباری شخصیات اور پولیس آفیسر کا قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر اور ٹریڈ سیکرٹری چوہدری محمد اختر سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر آفس میں خصوصی ملاقات

مانچسٹر(خصوصی رپورٹر)

پاکستان سے اکثر کاروباری شخصیات جن میں صنعت کار،ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کے علاوہ،سیاستدان، مینو فیکچرز،جنرل ٹریڈرز ،ججز اور پولیس آفیسرز برطانیہ آتے جاتے رہتے ہیں۔


ان دنوں سیاسی و سماجی شخصیت اور لاہور ہائی کورٹ کے معروف ایڈووکیٹ سجاد ربانی، سیالکوٹ پاکستان کے سپورٹس گڈز میں معروف ایکسپورٹر مطلوب بٹ برطانیہ کے دورے پر ہیں پولیس آفیسر عبداللہ احمد جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔ان شخصیات کی ملاقات برطانیہ و یورپ کے بزنس مین خالد چوہدری اور دیگر بزنس کمیونٹی شخصیات کیساتھ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر آفس میں قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر اور ٹریڈ سیکرٹری چوہدری محمد اختر سے خصوصی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال کیساتھ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے،مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے، ملک کی ایکسپورٹ بڑھانے اور پاکستانی مصنوعات کو جدید ٹیکنالوجی کے دور کے مطابق جدید طریقے اور نئے سرے سے متعارف کروانے پر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر اور ٹریڈ سیکرٹری چوہدری محمد اختر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو جدید سسٹم کی مدد سے گھر بیٹھ کر اپنے نادرا کارڈز،پاسپورٹ کی تجدید کروانے اور ویزہ آن لائن حاصل کرنے کی سہولیات مہیا کرنے کے علاؤہ بزنس کمیونٹی کے لیے سیمینار ،روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس و فلاحی کاموں جیسے کئی پراجیکٹس کے ذریعے اکٹھا کرکے آگاہی دے چکے ہیں جس سے گریٹر مانچسٹر میں بسنے والے لوگ ان سہولیات کو پا کر بہت خوش اور مستفید ہوئے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ یہاں سے پاکستان زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ جائے اور لوگ پاکستان میں انویسٹمنٹ کریں تاکہ ہمارا ملک معاشی ترقی کر سکے جس سے ملک و قوم میں خوشحالی آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مانچسٹر کی مرکزی جامعہ مسجد وکٹوریہ پارک میں انٹرنیشنل قرآت و نعت کونسل کی جانب سے دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی ۔

Next Post

بلوچستان میں بجلی کا مسلئہ بحرانی صورت اختیار کر رہا ہے زمیندار اور عام آدمی بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے:وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

Related Posts

نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کو دیکھانے پر بیٹلے گرائمر سکول کے ھیڈ ٹیچر گیری کبل نے غیر جانبداری پر معزرت کر لی-

لندن سے بیورو چیف کی رپورٹ انسانی حقوق کے علمبردار،جمھوریت کا چیمپئن،دنیا میں اپنی قابلیت و ذہانت کا…
Read More
Total
0
Share