Reg: 12841587     

یوکرین نے سائبر حملے سے متاثر سرکاری ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرلی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

یوکرین کے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سائبر حملے سے متاثر ہونے والی زیادہ تر ویب سائٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کرلی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا کہ سائبر حملے میں پرسنل ڈیٹا لیک ہونے سے محفوظ رہا۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سرکاری ویب سائٹس پر ہونے والے سائبر حملےکی تحقیقات جاری ہیں، سائبر حملے میں روسی سیکرٹ سروس کے ہیکرز کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔

خیال رہے کہ سائبر حملے میں یوکرین کی 70 سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

Next Post

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے امریکا میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

Related Posts
Total
0
Share