Reg: 12841587     

سونالی فوگاٹ کی میت کو 15 سالہ بیٹی کے کاندھا دینے کے رقت آمیز مناظر

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

بگ باس 14 میں وائلڈ کارڈ انٹری لینے والی اداکارہ اور  بی جے پی رہنما سونالی فوگاٹ کی میت کو ان کی 15 سالہ بیٹی یشودھرا کے کاندھا دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سونالی فوگاٹ سے متعلق ابتدائی رپورٹ تھیں کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں لیکن بعدازاں ان کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ سونالی کو ان کے اسسٹنٹ اور دوست نے زیادتی کے بعد زہر دے کر مار ڈالا۔

پولیس نے سونالی کے بھائی کے مدعیت میں مقدمہ درج کرکے متوفی اداکارہ کے اسسٹنٹ سمیت 2 افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 

اب سونالی فوگاٹ کی آخری رسومات ادا کرتی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آنجہانی اداکارہ کی 15 سالہ بیٹی یشودگرا اپنی ماں کی میت کو کاندھا دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یشودھرا بلک بلک کر رو رہی ہیں جب کہ ان کے ساتھ کچھ مرد حضرات موجود ہیں جنہوں نے سونالی کی میٹ کو کاندھا دیا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دنیا میں کم ترین شرح پیدائش کا ریکارڈ جنوبی کوریا کے نام

Next Post

وزیر اعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اے پی سی بلالی، پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی

Related Posts
Total
0
Share