Reg: 12841587     

یوکرین کا ماریوپول میں مسجد پر حملے کا الزام، روس کی تردید

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول کی مسجد میں 80 پناہ گزینوں پر حملےکی تردید کر دی۔

یوکرین کے وزیر کی جانب سے ماریوپول میں مسجد پر روس کے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مسجد سلطان سلیمان میں درجنوں بچوں سمیت 80 پناہ گزین موجود تھے۔

تاہم روس کی جانب سے ماریوپول میں مسجد سلطان سلیمان پر حملے کی تردید کی گئی ہے جبکہ مسجد انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روسی راکٹ مسجد سے 700 میٹر دور گرا، راکٹ حملے میں مسجد کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

سربراہ مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ مسجد میں ترک شہری موجود ہیں جو انخلا کے منتطر ہیں۔

خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے اب تک سیکڑوں افراد ہلاک، رہائشی اور ملٹری انفرا اسٹرکچر تباہ اور لاکھوں کی تعداد میں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عدم اعتماد ناکام بنانے کی کوششیں، بزدار سے وزرا سمیت 30 اراکین اسمبلی کی ملاقات

Next Post

کراچی سے 15 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

Related Posts
Total
0
Share