مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا غلام بنا دیا گیا ہے، ہم ملک میں استحکام چاہتے ہیں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ریاست کے بینک کو آئی ایم ایف کے سامنے جوابدہ بنا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں 2018ء کی معیشت واپس کردیں، ہم انہیں معاف کردیں گے، ہمارے مخالفین بھی ہمیں کہتے ہیں کہ ہمیں معافی دے دیں اور انہیں نکالیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی ہے، پیپلز پارٹی نے مڈل کلاس طبقے کی تنخواہ میں اضافہ کیا جبکہ پینشن بڑھائی اور زرعی پیداوار کو بڑھایا۔
خورشید شاہ یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔