Reg: 12841587     

مانچسٹر کے مقامی ہال میں معروف سماجی وکاروباری شخصیئت نوشین ندیم اور ندیم مغل نے روایتی ملبوسات شلوار قمیض (DEEMWAE )کے رحجان کا پہلی بار مانچسٹر بر طانیہ میں جینٹس فیشن شو منعقد کیا

مانچسٹر (عارف چودھری)

مانچسٹر کے مقامی ہال میں معروف سماجی وکاروباری شخصیت نوشین ندیم اور ندیم مغل نے روایتی ملبوسات شلوار قمیض کے رحجان کا پہلی بار مانچسٹر یوکے میں جینٹس فیشن شو منعقد کیا جس میں برٹش پاکستانی نوجوانوں نے رمپ پر کیٹ واک کے خوب جلوے بکھیرے اِس فیشن شو میں سماجی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

مانچسٹر میں کرونا لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد سماجی سیاسی و کاروباری سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں مانچسٹر ملٹی کلچرل شہر ہے جہاں ہر رنگ و نسل اور مذہب کے افراد اپنی مرضی کے مطابق زندگیاں گزار رہے ہیں مانچسٹر میں بھی پاکستانی روایتی ملبوسات شلوار قمیض کا رحجان پروان چڑھ رہا ہے۔

مانچسٹر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت نوشین ندیم اور ندیم مغل نے روایتی ملبوسات شلوار قمیض کے رحجان کے پیش نظر ڈیم وے برانڈ کی لانچنگ تقریب منعقد کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی ثقافت اور روایتی ملبوسات شلوار قمیض کی تقریب میں میزبان نوشین ندیم، نے کہا کہ میری کامیابی میں میرے ماں باپ میری سسرال فیملی کی دعاؤں اور میرے خاوند ندیم مغل کا ساتھ دینا ہے اس سے زر مبادلہ کی صورت میں میرے ملک پاکستان کو بھی فائدہ ہو گا۔

اس کاروبار شروع کرنے میں قونصل جنرل طارق وزیر اور ٹریڈ اینڈ کمرشل سیکرٹری چودھری محمد اختر کی گائیڈ لائن بھی شامل ہے ندیم مغل کے علاوہ ممبر آف برطانوی پارلیمنٹ مُحّمد افضل خان،لارڈ واجد خان، ممبر آف برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی، قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیرٹریڈ اینڈ کمرشل سیکرٹری چودھری محمد اختر ، مئیر راچڈیل عاصم رشید ،سابق مئیر اولڈھم عتیق الرحمن اور دیگر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں پاکستانی ثقافت اور آپنے روایتی ملبوسات کو روشناس کرانا قابل تحسین ہے اور خاص طور شلوار قمیض مردوں کا پسندیدہ لباس ہے جو کہ برطانیہ میں اکثر پہنا جاتا ہے۔

پروگرام کی خاص بات نوشین مغل کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی جھنڈوں کے اور گلوکار شہر یار کے گائے ہوئے ملی نغموں کے ساتھ لوگوں کا جوش و خروش قابل دید تھا جیوے جیوے پاکستان کی دھن پر سب مہمانوں نے کھڑے ھو کر تالیاں بجائیں ۔

ممتاز سماجی سیاسی شخصیت رضیہ چودھری ،گلوکار افتخار ڈار ،مشہور کمپئیر،مارکس نثار نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔

اختتامی کلمات
برطانوی معاشرے میں نوشین، ندیم اور ندیم مغل کا پاکستانی روایتی ملبوسات اور پاکستانی ثقافت کو فروغ دینا قابل ستائش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آل جمعوں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق الرحمن خان سے جمعوں وکشمیر تحریک خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجات حسین ملاقات

Next Post

ہائی کمیشن میں قومی اقلیتوں کا دن منایا گیا

Related Posts
Total
0
Share