Reg: 12841587     

مدینہ منورہ: خواتین کے لیے دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قراردیا گیا ہے۔

برطانوی ادارے انشیور مائی ٹرپ نے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست جاری کردی۔

فہرست کے مطابق مدینہ منورہ میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی، تیسرے نمبر پر دبئی، چوتھے نمبر پر جاپان کا شہر کیوٹو ہے۔ اس کے علاوہ فرانس کے دار الحکومت پیرس کو مسافر خواتین کے لیے سب سے کم محفوظ شہر قرار دیا ہے۔

ادارے نے اپنی تحقیق میں رات کے وقت تنہا خواتین کا سفر کرنا، پر امن طریقے سے گھومنا پھرنا، جرائم کی شرح کم ہونا اور دوسرے لوگوں سے تعاون اور احترام حاصل کرنے پر فہرست تیار کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے

Next Post

پانی اور خشکی پر چلنے والی دنیا کی پہلی اسپورٹس گاڑی متعارف

Related Posts
Total
0
Share