Reg: 12841587     

پشاور: 10 کلو سونے کی دبئی اسمگلنگ ناکام، 2 ملزمان گرفتار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور سے 10 کلو سونا دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف نے پشاور انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے دبئی جانے والی خاتون سمیت 2 مسافروں کے قبضے سے 10 کلو سونا برآمد کر لیا۔

ترجمان ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق خاتون سمیت افغانی باشندوں کے سامان کی تلاشی لی گئی تو خاتون مسافر سہیلہ الکوزے اور مسافر حواد خالدی کے قبضے سے سونا برآمد ہوا جو وہ 2 بیگوں میں رکھ کر لے جا رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسکیننگ کے دوران سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی کے دوران 9 اعشاریہ 9 کلو گرام سونا اور زیورات ضبط کر لیے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ضبط کیے گئے سونے کی مالیت لگ بھگ 10 کروڑ 76 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔

ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مذکورہ سونے سمیت مزید کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نون لیگ، PP کیخلاف اسکروٹنی کمیٹی 10دن میں رپورٹ دے،الیکشن کمیشن

Next Post

کراچی: کور کمانڈر حملہ، ملزم سے تفتیش کیلئے JIT بنانے کی سفارش

Related Posts

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی حاملہ خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں اس بیماری کی منتقلی کا امکان بہت کم ہوتا ہے

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی۔ یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کیرولینسکا…
Read More
Total
0
Share