Reg: 12841587     

پشاور BRT کے یومیہ سفری اعداد و شمار ڈھائی لاکھ سے متجاوز

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کے یومیہ سفری اعداد و شمار ریکارڈ 2 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق مسافروں کی تعداد میں بڑھتے ہوئے اضافے کو دیکھتے ہوئے ایکسپریس روٹ نمبر 1 اور اسٹاپنگ روٹ 8 کے اوقات کار بڑھا دیئے گئے ہیں۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی سروس میں مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، جلد ایکسپریس روٹ نمبر 9 کے اوقات کار میں بھی اضافہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی پشاور 9 منفرد روٹس اور 158 بسوں کے ساتھ 16 گھنٹے نان سٹاپ سروس دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: کور کمانڈر حملہ، ملزم سے تفتیش کیلئے JIT بنانے کی سفارش

Next Post

رشید ناز کی بہو نے سُسر کیساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

Related Posts
Total
0
Share