Reg: 12841587     

پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشتگرد گرفتار

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 7 دہشتگردوں کو گرفتا کرلیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پرآپریشنز کیے گئے جس کے نتیجے میں7 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں کو راولپنڈی، ساہیوال، بہاولپور اورگوجرنوالہ سےگرفتارکیاگیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، موبائل فون، اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جنوبی افریقا میں زہریلی گیس لیکج سے 16 افراد ہلاک

Next Post

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

Related Posts
Total
0
Share