Reg: 12841587     

امریکا کی شمالی ریاستوں میں برفانی طوفان آج تھمنے کا امکان

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امریکا کی شمالی ریاستوں میں برفانی طوفان آج تھمنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ بالائی نیویارک اور نیو انگلینڈ میں شام تک برفباری جاری رہنے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز برفانی طوفان کے سبب 1700سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبیک اور اونٹاریو بھی برفانی طوفان کے باعث اسکول بند کردیے گئے ہیں، کینیڈین صوبے کیوبیک کے وزیر ٹرانسپورٹ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید موسم، برفانی طوفان، سیلاب اور ہیٹ ویوز موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شاہ رخ کے قاتل اہلکار کے جرائم کی لمبی فہرست

Next Post

برج خلیفہ سے بڑا شہاب ثاقب آج زمین کے قریب سے گزرے گا

Related Posts
Total
0
Share