Reg: 12841587     

برج خلیفہ سے بڑا شہاب ثاقب آج زمین کے قریب سے گزرے گا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ سے بھی زیادہ بڑا شہاب ثاقب آج رات زمین کے بہت قریب سے گزرے گا۔ خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے مطابق 7482 کا کوڈ نام رکھنے والا یہ شہاب ثاقب آج رات 43 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے زمین سے 12 لاکھ میل کے فاصلے سے گزرے گا۔

اس سے قبل یہ شہاب ثاقب 1933 میں زمین سے 6 لاکھ 99 ہزار میل کے ٖفاصلے سے گزرا تھا اور آج کے بعد یہ 2105 میں زمین کے اتنے نزدیک سفر کرے گا۔

اس شہاب ثاقب کو آر ایچ میک ناٹ نے میں آسٹریلیا کی ایک مشاہدہ گاہ میں دریافت کیا تھا اور یہ سورج کے گرد ایک چکر 572 دنوں میں مکمل کرتا ہے۔ اس شہاب ثاقب کا قطر 3 ہزار 451 فٹ ہے جو کہ زمین پر موجود دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ سے بھی ڈیڑھ گنا اور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے دوگنا زائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکا کی شمالی ریاستوں میں برفانی طوفان آج تھمنے کا امکان

Next Post

کورونا وائرس، جاپان کے شہروں نے ہنگامی حالت کے نفاذ کی درخواست کر دی

Related Posts
Total
0
Share