Reg: 12841587     

‘عمران خان مہنگائی اور معاشی تباہی کا اعتراف کرکے اللہ اور عوام سے معافی مانگیں’

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کال نہ دیں ، مہنگائی اور معاشی تباہی کا اعتراف کر کے اللہ اور عوام سے معافی مانگیں۔

مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خود بنی گالہ میں چھپ کر عوام کو سڑکوں پر بلا رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام جانتی ہے کہ مہنگائی کی تباہی عمران صاحب لائے ، عمران نے سازش کی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے ، موجودہ حکومت ملک اور عوام کو بچانے آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام گھروں سے باہر نہ نکلے تو مہنگائی اور بڑھے گی۔

ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ اتوار کو خطاب کرینگے۔ خطاب کے نکات بتاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اتوار کو وہ حکومت سے سوال کریں گے کہ ملک سنبھال نہیں سکتے تو سازش کیوں کی تھی؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی:کلفٹن میں محکمہ داخلہ سندھ کے حکم کی خلاف ورزی، 4 ریسٹورینٹس سیل

Next Post

کوئٹہ: ہرنائی کے نواح میں مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ،2 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

Related Posts
Total
0
Share