Reg: 12841587     

اچھے دن ابھی آنے والے ہیں، شبلی فراز

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ لوگ ہماری حکومت کی مشکلات سمجھتے ہیں، عمران خان کی قیادت پر سب کو اعتماد ہے۔ ہمارے اچھے دن ابھی آنے والے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اشارہ دے دیا ہے، لوگ اب اندازہ کرلیں کہ ملاقات کرنے والے ن لیگ کے چار رہنما کون ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فواد چوہدری کو 4 لیگی رہنماؤں پر ن لیگی قائد نواز شریف کے خلاف بغاوت کے الزام لگانے پر چیلنج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اُن 4 لیگی رہنماؤں کے نام سامنے لائیں، چیلنج دیتا ہوں کہ وہ بتائیں کس سے ملاقات ہوئی اور کس نے ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا

Next Post

کورونا وائرس، برطانیہ میں 438 افراد جان سے چلے گئے

Related Posts

اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے سے ’ایک ہزار شینگن ویزا سٹِیکرز‘ چوری، پاکستانی ایئرپورٹس کو الرٹ جاری

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز پاکستان کی وزارت خارجہ نے وفاقی وزارتِ داخلہ اور فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی…
Read More
Total
0
Share