Reg: 12841587     

کورونا وائرس، برطانیہ میں 438 افراد جان سے چلے گئے

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

برطانیہ میں کورونا نے زندگیاں نگلنا شروع کردی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 438 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق چوبیس فروری 2021 کے بعد اموات کی سب سے بلند شرح سامنے آگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں تقریباً ایک لاکھ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، روس میں مزید 31 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں ایک روز کے دوران کورونا کے ایک لاکھ سے زائد کیس سامنے آگئے۔

ماہرین کے مطابق اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے چار گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، اومی کرون کا مریض تین دن تک بیمار رہتا ہے جبکہ ڈیلٹا ویرینٹ کا مریض چار دن تک وائرس کی لپیٹ میں رہتا ہے۔

دونوں ویرئنٹس میں تیز بخار، سر درد، نزلہ اور جسم میں درد ہوتا ہے، اومی کرون کے مریض کو خشک کھانسی ہوتی ہے۔

ڈیلٹا ویرِینٹ میں مریض کو سانس کی تکلیف کا سامنا رہتا ہے، اومی کرون میں گلے میں خراش جبکہ ڈیلٹا میں گلے میں درد ہوتا ہے۔

ڈیلٹا ویرینٹ میں سونگھنے اور چکھنے کی حس ختم ہوجاتی ہے،اومی کرون میں شدید بیمار ہونے کے امکانات 70 فیصد تک کم جبکہ اسپتال جانے کے امکانات 80 فیصد کم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اچھے دن ابھی آنے والے ہیں، شبلی فراز

Next Post

پاکستان: کورونا ایکٹیو کیسز 44 ہزار 717 تک جا پہنچے

Related Posts

ڈی پی او سیالکوٹ( سید ذیشان رضا) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ (محمد اسامہ شارون نیازی)مرکز اہل سنت دربار عالیہ حضرت سیدنا امام علی الحق رحمة اللہ علیہ میں ماتم کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔

بیورو چیف (چوہدری عدنان افتخار واہلا) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد اسامہ شارون نیازی محمد خالد قادری صدر پاکستان…
Read More

راولپنڈی ٹریفک پولیس کے اینٹی بیگر سکواڈ کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری , چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی رائے مظہر اقبال

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) گزشتہ ماہ شہر کی مختلف شاہراہوں سے 1269بھکاریوں کو گرفتار…
Read More
Total
0
Share