Reg: 12841587     

الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع، پیپر کی خریداری مکمل

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کےلیے تیاریاں شروع کر دیں اور ضروری الیکشن مٹیریل سمیت بیلٹ پیپر کے لیے پیپر کی خریداری مکمل کرلی۔ 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے عام الیکشن کی تیاریوں سے متعلق اقدامات اور انتظامات پر بریفنگ دی۔

بریفنگ کے مطابق عام انتخابات کے لیے مٹیریل اور بیلٹ پیپر کیلئے پیپر کی خریداری مکمل کرلی ہے جب کہ الیکشن مٹیریل، بیلٹ پیپرز کی بحفاظت اسٹوریج کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق ڈرافٹ لِسٹ آف پولنگ اسٹیشن بھی تیار کرلی ہے، ووٹروں کے اندراج، اخراج، درستی کی آخری تاریخ 13 جولائی ہے جب کہ انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ وترسیل کے لیے نادرا اور تمام اداروں سے رابطے میں ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹاف کی تعیناتی کےلیے ڈیٹا بینک قائم کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے تمام انتظامات کی بروقت اور شیڈول کے مطابق تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور انتخابات کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔

اس دوران چیف الیکشن کمشنر کو پنجاب اور ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب میں الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن کا کام 17جولائی کو مکمل ہوگا، پنجاب حکومت کی طرف سے فنڈز فراہمی کے بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا۔

واضح رہے وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے رقم مختص کر دی تھی اور وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جس حجم 144 کھرب 60 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

خیبرپختونخوا: سرکاری گاڑیوں کی خریداری اور سرکاری خرچ پر علاج و معالجے پر پابندی عائد

Next Post

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بڑھ گیا، اسٹیٹ بینک کا انکشاف

Related Posts
Total
0
Share