Reg: 12841587     

‏الیکشن کمیشن نے پھر ای وی ایم کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، شیری رحمٰن

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں شیری رحمٰن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خدشہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک اور جام ہوسکتی ہے، یہ دو ایسے تحفظات ہیں جو ای وی ایم کے ذریعے ہونے والے انتخابات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجربات کے بغیر عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا ناقابل فہم ہے، دنیا میں کہیں پر بھی پائلٹ ٹیسٹنگ کے بغیر انتخابات نہیں ہوئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ پر پہلے ہی آر ٹی ایس کے ذریعے انتخابات مینیج کرنے کا الزام ہے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ الیکشن کمیشن اور اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کا جائزہ لے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ہوں گے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے ای وی ایم کی تعداد بھی بتادی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران سے ملاقاتیں ہوئیں، ای وی ایم کے معاملے کی بحث اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو ہونگے: محمود الرشید

Next Post

تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share