Reg: 12841587     

چوہدری شہزاد اور اکاؤنٹنٹ رانا رؤف نےمقامی کاروباری سماجی مذہبی شخصیات کے اعزاز ماہ رمضان کی مناسبت سے روحانی محفل کا اہتمام کیا۔

مانچسٹر(عارف چودھری)

بین الاقوامی کاروباری و مذہبی شخصیت ڈریم لینڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری شہزاد اور اکاؤنٹنٹ رانا رؤف کی جانب سے اپنے آفس مانچسٹر میں مقامی کاروباری سماجی مذہبی شخصیات کے اعزاز ماہ رمضان کی مناسبت سے روحانی محفل کا اہتمام کیا۔ ممتاز سیاسی سماجی شخصیت  ماہر قانون دان ڈاکٹر لیاقت ملک نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی -چودھری محسن -ساتھ ساتھ گروپ کے چئیرمین سید اظہر شاہ کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ اللہ تعالیٰ کے حضور حمدیہ کلام اور آقائے کائنات پر گلہائے عقیدت کے پھول فضل کریم و دیگر نے پیش کیے ۔ اس موقع پر میزبان چوہدری شہزاد نے کہا افطاری کے موقع پر درود شریف کی محفل کا انعقاد کیا

انہوں نے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے

دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ریاست پاکستان پر اپنا خاص رحم و کرم کرے۔ رانا رؤف کا کہنا تھا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ اس بابرکت ماہ کے صدقے پاکستان کو مشکلات سے نکالے۔ ساتھ ساتھ گروپ کے چئیرمن سید اظہر شاہ نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے دل ہمیشہ پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں دعا کہ پاکستان میں جلد سیاسی و معاشی استحکام ائے۔ نوجوان کاروباری و سماجی سیاسی شخصیت نبیل جاوید قریشی نے بھی پاکستان کے اندر جاری موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ پاکستان جلد اس گرداب سے نکلے۔ محمد خان قریشی اور فضل کریم نے کہا کہ ہم میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم سب کو افطاری کی بابرکت سعادت حاصل کرنے کا شرف بخشا دعا ہے ماہ رمضان میں ہم سب اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے مستفید ہو سکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سعودی عرب کے قونصل جنرل خالد مجید نےپاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کیساتھ جدہ سعودی عرب میں خصوصی ملاقات کی

Next Post

بیرسٹر امجد ملک نے عمرہ کی ادئیگی کے بعدشیخ سعید، محمود الحق ڈوگر اورعدنان اقبال بٹ کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی

Related Posts
Total
0
Share