Reg: 12841587     

پی ٹی آئی کے ایم این اے نور عالم خان زیرِعتاب

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اپنی حکومت پر تنقید کرنے والے ایم این اے نور عالم خان زیر ِعتاب آگئے، شوکاز نوٹس کے بعد انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے بھی ہٹانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

نور عالم خان نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی اے سی میں سرکاری افسران اور کارٹلز مافیا کی بدعنوانیوں کا مقابلہ کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی مافیا ہے جس کے وفادار پہلی تین قطاروں میں موجود ہیں۔

ایم این اےنور عالم خان نے مزید کہا کہ تین سال سے پارٹی اور پارلیمنٹ میں آواز بلند کررہے ہیں، جو سمجھتے ہیں ہم غلام ہیں اپنی آواز بلند نہیں کریں گے، وہ غلطی پر ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں نور عالم خان کی جگہ حیدر علی خان کو پی اے سی کا رکن بنانے کا کہا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسلامی ممالک ہماری حکومت تسلیم کریں، طالبان

Next Post

تحریک انصاف کے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب

Related Posts
Total
0
Share