Reg: 12841587     

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سماعت کے دوران نیا موڑ  آگیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سماعت کے دوران نیا موڑ  آگیا ہے۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج  ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی وکلا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، انہوں نے خود سے منسوب فیس بک پوسٹس کمرہ عدالت میں دکھانے پر عدالت عالیہ سے انصاف طلب کیا ہے۔

آج توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران جج ہمایوں دلاور  نے بتایا کہ میں نے ایف آئی اے کو فیس بک پوسٹس سے متعلق لکھ دیا ہے، میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھا ہےکہ مجھے بھی انصاف چاہیے، ایسے سب کے سامنے فیس بک پوسٹس کےکاغذات لہرائےگئے، کوئی کسی کے لیے جج نہیں بن سکتا، مجھے بھی انصاف چاہیے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے جج ہمایوں دلاور کی مبینہ فیس بک پوسٹس عدالت میں دکھائی تھیں۔

جج ہمایوں دلاور نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کی دوران سماعت تصدیق کی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ پوسٹس میری نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش

Next Post

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ طورپر منشیات فروشی کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انکوائری کمیٹی بنادی

Related Posts

معروف سیاسی اور سماجی شخصیت مرزا فیصل محمود کے مرحوم والد الحاج مرزا سجاد حسین کی دسویں برسی پاکستان اور برطانیہ میں منائی جائے گی

لندن (عارف چودھری) عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ 25 اکتوبر بروز اتوار کو ضلع جہلم تحصیل سوہاوہ…
Read More
Total
0
Share