Reg: 12841587     

بلدیاتی الیکشن میں ہار کا تصور بھی نہیں تھا، اسد قیصر

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں شکست کا تصور بھی نہیں تھا، ایسا خوفناک الیکشن کبھی نہیں دیکھا۔

صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آخر تک پتا نہیں چل رہا تھا کہ کون ساتھ ہے اور کون نہیں۔ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فقید المثال ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کیا ہے جس سے صوبے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ سخت معاشی حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب میں وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مہنگائی عمران خان کی غلطی نہیں، وہ ملک و قوم سے مخلص ہیں، کوئی حکمراں عوام پر مہنگائی مسلط نہیں کرتا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملک نواز شریف اور زرداری نے مل کر لوٹا ہے، بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ اپنی غلطیاں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان کو عالمی امریکی عطیات کا 12 فیصد حصہ دیا، اینجلا ایگلر

Next Post

نواب اسلم رئیسانی نے جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

Related Posts
Total
0
Share